برقراری امن کیلئے تعاون کرنے عوام سے کلکٹر اور پولیس کمشنر کی خواہش
نظام آباد : گنیش وسرجن کے انتظامات کا ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی ، پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے جائزہ لیا ۔ ضلع کلکٹر نے پولیس کمشنر کے ہمراہ دبہ سے گنیش باولی تک تفصیلی طور پر سڑک روٹ کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی ۔ پولیس کمشنر و کلکٹر نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گنیش وسرجن اتوار کے دن کیا جارہا ہے اور انتظامات کل صبح تک مکمل کرلئے جائیں گے ۔ ونائیک نگر میں واقع گنیش باولی میں 3 فٹ تا 4 فٹ کے گنیش مورتیوں کا وسرجن کیا جائیگا اور گنیش مورتی کے سائز کے مطابق وسرجن کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں اس کیلئے پولیس سے ربط پیدا کرنے کی خواہش کی ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی ، کمشنر کارتیکیا نے بتایا کہ ضلع میں تمام مقامات پر وسرجن پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں اور چھوٹے چھوٹے ٹینک بنائے گئے اور 220 ٹینک تیار کئے گئے ہیں ہر گرام پنچایت اور میونسپلٹی کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں مقامی عہدیداروں کی رائے سے پرُ امن طور پر گنیش وسرجن کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں عوام بھی اس میں تعاون کرتے ہوئے پرُ امن طور پر منانے کی خواہش کی ۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے بتایا کہ اس مرتبہ سڑکوں کی حالت بہترین ہے اور گنیش باولی میں وسرجن کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں کانسٹیبل سے ہوم گارڈ تک صد فیصد وسرجن کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔مسٹر پولیس کمشنر کارتیکیا نے بتایا کہ اگر کوئی مسائل پیدا کرتے ہوئے امن و ضبط کو خطرہ لاحق کرنے کی کوشش کریں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ کمشنر کارتیکیا ، کلکٹر نارائن ریڈی نے دبہ سے ریلوے گیٹ ، سدانند گنج ، گاندھی چوک ، بودھن بس اسٹانڈ ، قلعہ روڈ ، برکت پورہ ،گرود واڑہ ، بڑا بازار ، گول ہنومان، ونائیک نگر تک جلوس کے راستوں کا اڈیشنل کلکٹر و انچارج میونسپل کمشنر چترا مشرا ، اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر ، اے سی پی سرینواس ، گنیش منڈلی کے صدر بنٹو گنیش ، آراینڈ بی کے عہدیداروں کے ہمراہ راستہ کا معائنہ کیا۔
