نظام آباد: سائوتھ سنٹر ل ریلوے زون کے حیدرآباد ڈیویژن کے تحت واقع نظام آباد ریلوے جنکشن سے گڈس ٹرینوں کیلئے مرکز میں گذشتہ (8) سالوں سے قائم بی جے پی سرکار کی جانب سے یکم ؍ فروری کو اپنے عام بجٹ 2022 ء میں خصوصی ریلوے لائن کے نصب کرنے کی اجازت دینے کی یہاں اطلاع ہے ۔ اس مجوزہ خصوصی ریلوے لائن کے قیام سے اس موجودہ ریلوے جنکشن سے ملک بھر کے مختلف اہم مقامات کیلئے ساز و سامان بشمول سمنٹ و کھاد کی منتقلی کے انتظامات بلاروکاٹ اور کم وقت میں مقام منزل تک پہنچا یا جاسکے گا ۔