نظام آباد میں ہائی کورٹ ججس کا استقبال

   

نظام آباد: 24؍اگسٹ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہائی کورٹ ججس جسٹس سجے پال ،جے سرینواس راؤ نظام آباد پہنچنے پر ضلع کے اعلی عہدیدار ان نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا ضلع کورٹ کامپلکس میں ڈسٹرکٹ لیگل سیل سروس سنٹر کے کانفرنس ہال میں تین روزہ کمیونٹی میڈیٹرز کے اختتامی اجلاس سے مخاطب کرنے کے لیے حیدرآباد سے نظام آباد پہنچنے پر ان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو دیگرمحکمہ کے عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔