نظام آباد ۔ قرآن مجید اللہ تبارک و تعالیٰ کی کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں ہے ۔ ہدایت ہے ان پرہیز گار لوگوں کیلئے جو غیب پر ایمان لاتے ہیں نماز قائم کرتے ہیں اور اللہ تبارک تعالیٰ جو رزق دیا ہے اس میں خرچ کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد عبدالقدیر حسامی نے اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات کے زیر اہتمام مسجد خلیل بودھن روڈ نظام آباد میں ہفتہ واری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو کتاب تم پر نازل کی گئی قرآن مجید غیب پر ایمان رکھتے ہیں یعنی ( آخرت کے دن پر) یقین رکھتے ہیں ایسے لوگ اپنے رب کی طرف سے راہ راست پر ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں انہوں نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی کہ وہ نماز قائم کریں قرآن کی تلاوت کریں ۔ روزہ رکھیں اور صدقہ دیں ۔ انہوں نے حسن اخلاق سے پیش آنے اور سلام کو عام کرنے کی تلقین کی۔ محمد عبدالاحد عرف ذبیر نے اجتماع کے انتظامات میں حصہ لیا اس اجتماع میں محمد عبدالرحیم ، حافظ لئیق دانش کے علاوہ مصلیان مسجد نے شرکت کی۔