نظام آباد میں ہلدی بورڈ کے قیام کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد:17؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )پردیش کانگریس کے صدر مسٹر اتم کمار ریڈی نے پارلیمنٹ میں بحث کرتے ہوئے نظام آباد میں ہلدی بورڈ کے قیام کا مطالبہ کیا انہوں نے پارلیمنٹ میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ میں ہزاروں کپاس ، مرچ اور ہلد ی کے کسان خودکشی کررہے ہیں بالخصوص نظام آباد میں ہلدی بورڈ کے قیام کا دیرینہ مطالبہ ہے ۔انتخابات کے موقع پر راج ناتھ سنگھ نے انتخابی مہم کے دوران ہلدی بورڈ کو قائم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس بارے میں ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ نظام آباد میں ہلدی کی قابل لحاظ کاشت کی جاتی ہے لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں لہذا نظام آباد میں ہلدی بورڈ کا قیام عمل میں لائیں تو بہتر ہوگا۔

ضلع جیل میں قیدی کی خودکشی
نظام آباد:17؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع جیل میں ایک شخص پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ یہ واقعہ آج سارنگ پور میں واقع ضلع جیل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب کاماریڈی ضلع کے راجم پیٹ سے تعلق رکھنے والے وینکٹیش قتل کی واردات میں ملوث تھا اور حال ہی میں اسے عدالت نے اسے عمر قید کی سزاء سنائی تھی جس پر وینکٹیش نے دلبرداشتہ ہوکر جیل میں باتھ روم میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ اس خصوص میں پولیس مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔