نظام آباد میں 15 ستمبر کو نیشنل ڈی وارمنگ ڈے کا اہتمام

   


نظام آباد ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کرپال سنگھ صدر پی آر ٹی یو ضلع نظام آباد نے بتایا کہ 15؍ ستمبر 2022 ء کو پورے ملک میں قومی سطح پر نیشنل ڈی وارمنگ ڈے کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کے تحت ایک سال سے لیکر 19 سال تک کے بچوں کو گولی Albendazole کی خورا ک دی جاتی ہے ۔ آج اس خصوص میں اندرا پوری کالونی کے پرائمری ہیلت سنٹر میں شعور بیداری پروگرام کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ اس دواسے بچوں کے پیٹ میں موجود کیچوے کا خاتمہ عمل میں آتا ہے اگر کسی بچے کے پیٹ میں اس قسم کے کیچوے رہتے ہیں تو اس بچے کی نشو و نما نہیں ہوتی اور ان کی صحت متاثر رہتی ہے اور بچہ ہمیشہ بیمار اور کسی نہ کسی درد اور کمزوری کا اظہار کرتے ہیں لہذا اس ضمن میں ڈسٹرکٹ کلکٹر سی نارائن ریڈی اور ڈسٹرکٹ ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر سدرشنم اور ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر تکارام راتھوڑنے والدین سے گذارش ہے کہ وہ اپنے بچوں دوا فراہم کریں۔ اس پروگرام میں اے این ایم ایز ، آشا ورکرس و دیگر بھی موجود تھے ۔