نظام آباد :عبدالباری کنوینر پروگرام کی اطلاع کے بموجب ایسے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جو شادی جیسے مقدس بندھن میں بندچکے ہیں یا پھر شادی کی تیاری میں ہیں ایسے جوڑوں کیلئے ازدواجی زندگی سے متعلق اسلامی تعلیمات اور شرعی رہنمائی کی غرض سے ’’پری میاریج کونسلنگ پروگرام‘‘ کا انعقاد 2؍جنوری 2022ء بروز اتوار بوقت صبح10-30 بجے تا ایک بجے دوپہر بمقام: نالج پارک انٹرنیشنل اسکول بودھن روڈ نظام آباد پر عمل میں لایاجارہاہے۔ جس میں شادی اور ازدواجی زندگی سے متعلق اسلامی احکامات، شوہر اور بیوی کے حقوق، باہمی اختلافات کے اسباب و حل جیسے اہم مسائل پر ماہرین کے خطابات ہوں گے۔خواتین کیلئے علیحدہ سے نظم کیا گیا ہے ۔ عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ اس اہم ترین پروگرام میں اپنے لڑکے اور لڑکیوں کوشریک کرواتے ہوئے استفادہ کریں۔ تفصیلات کیلئے9014696073 رابطہ کریں۔
آنگن واڑی سنٹر میں سال نو کی تقریب
جگتیال ۔ شہر جگتیال میں وارڈ نمبر 24 میں آنگن واڑی سنٹر کی جانب سے بچوں میں سال نو کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سوپر وائزر سپنا ، آنگن واڑی ٹیچر عسکری بیگم ، وارڈ کونسلر جی رمیش اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر بچوں کے ساتھ مل کر سال نو کا کیک کاٹ کر خوشیاں منائی گئیں۔