نظام آباد میں 2.29کروڑ روپئے شادی مبارک کے چیکوں کی تقسیم

   

رکن اسمبلی گنیش گپتا کی جانب سے نئے جوڑے کو ملبوسات کی بھی فراہمی

نظام آباد : رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے آج کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک اسکیم کے تحت 298 استفادہ کنندگان میں 2 کروڑ 98 لاکھ ،34 ہزار 568روپئے کے چیکس کی تقسیم عمل میں لائی ۔ اس موقع پر مئیر ڈی نیتو کرن ، ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم کے ہمراہ سائوتھ منڈل سے تعلق رکھنے والے 298 استفادہ کنندگان میں شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی کے تحت فی کس 1لاکھ 116 روپئے کے چیکس استفادہ کنندگان میں تقسیم کیا ۔ ان چیکس کے ساتھ مسٹر گنیش گپتا اپنی جانب سے نئے جوڑے کو ملبوسات بھی تقسیم کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے گنیش گپتا نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو لڑکیوں کی شادی کے موقع پر لڑکی کے والدین کو مالی تعاون فراہم کرنے کیلئے ابتداء میں 50 ہزار روپئے سے یہ اسکیم شروع کیا تھا ۔ آہستہ آہستہ 1لاکھ 116 روپئے تک کیا گیا اور اس سے کافی لوگوں کو فائدہ ہورہا ہے نظام آباد میں شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی اسکیم کے تحت چیکس کی تقسیم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے کل نارتھ منڈل میں بھی اس کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ کوویڈ کے باعث استفادہ کنندگان کو اربن آفس میں چیکس کی تقسیم عمل میں لایا جارہا ہے ۔ نظام آباد اربن حلقہ میں مسلسل ان خدمات کو انجام دیتے ہوئے امراض میں مبتلا افراد کو علاج و معالجہ کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ اور شادی کے موقع پر کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک چیکس کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ انہوں نے نئے جوڑوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کے سی آر کی صحت کیلئے دعائوں کی اپیل کی ۔ اس موقع پر نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی کے علاوہ ٹی آرایس کے کارپوریٹر ، تحصیلدار چاند پاشاہ بھی موجود تھے ۔