نظام آباد میں 25 ستمبر کو اسلامی و جنرل کوئز مقابلے

   

عمر کی کوئی قید نہیں ، انعام اول ، دوم ، سوم کے علاوہ ترغیبی انعامات
نظام آباد ۔21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس آئی او نظام آبادکی جانب سے یوتھ کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایاجارہاہے اس ضمن میں ضلعی سطح پر تقریری وتحریری ، ڈرائنگ وکومک رائٹنگ وویڈیو ریلیز مقابلہ جات منعقد کئے جارہے ہیں۔ تمام مقابلہ جات 25ستمبر2022ء؁ بمقام لمراگارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آبادپر صبح10بجے تا5بجے شام منعقد ہوں گے۔ واضح رہے کہ یہ مقابلہ جات اسکول اور کالج کی سطح پر علیحدہ علیحدہ منعقد ہوں گے۔ علاوہ ازیں تمام شہریان نظام آباد کے لئے ’’اسلامی وجنرل کوئز‘‘مقابلہ رکھاگیاہے جس میں حصہ لینے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں جس کی داخلہ فیس صرف 10/-روپئے ہوگی۔ اس کے انعامات مندرجہ ذیل ہیں انعام اول 20000روپیئے، انعام دوم 10000روپیئے، انعام سوم 5000روپیئے کے علاوہ ترغیبی انعامات1000روپیئے پر مشتمل ہوں گے۔ کوئز پیپر ملنے کے پتے :رحمت میڈیکل، ایس آئی او آفس احمدی بازار، نیشنل بک ڈپو، قدوس بک ڈپو، یعقوب مسجد آٹو نگر ،چائے خانہ عقب مدینہ مسجد پھولانگ، اقراء بک ڈپو، سمیع ہوٹل سی ایم روڈ رہیں گے۔ کوئز پیپر کا جوابی بیاض2 اکتوبر2022ء سے قبل ایس آئی او آفس نظام آباد پر جمع کروادیں۔ صحیح جوابات دینے والے شرکاء کوقرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات سے نوازا جائے گا۔ قرعہ اندازی 16؍اکتوبر2022ء بروز اتوار بعدنماز مغرب بمقام فروٹ مارکٹ گرائونڈ بودھن روڈ نظام آباد پر منعقدہ کانفرنس میں ہوگی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8341823445-8801671374- 8074905822ربط پیدا کریں۔