نظام آباد :محمدخواجہ نصیر الدین کے بموجب جماعت اسلامی ہند شہر نظام آباد کی جانب سے 5؍جون2022ء بروز اتوار بمقام نالج پارک انٹر نیشنل اسکول یعقوب پورہ نظام آباد پر 10:30بجے دن تانمازعصر عازمین حجاج کرام کاایک روزہ تر بیتی اجتماع برائے مرد و خواتین منعقد ہوگا ۔اس تربیتی اجتماع کو ڈاکٹر رفیع الدین فاروقی اسلامی اسکالر(ماسٹر ٹرینر) حیدرآباد تاریخِ فرضیت اور فضلیت، مناسک حج وعمرہ اور زیارت مدینہ، مقاصد حج موضوعات پر پروجیکٹر لکچر دینگے۔ خواجہ نصیر الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند نظام آباد نے تمام عازمین حجاج اکرام سے شرکت اور استفادہ کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے علحدہ انتظام رہے گا۔مزید تفصیلات فون نمبر:9533277016 7096399949, 9959773393, پرربط پیداکریں۔