نظام آباد میں 6 کروڑ سے 30 جنکشنوں کی تعمیر

   

نظام آباد:15۔ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کل نظام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کی جانب سے 6 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے جی او بھی جاری کردیا گیا ۔ان روپیوں سے نظام آباد کے 30 جنکشن کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سی ایس آر اسکیم کے تحت مزید 6 کروڑ روپئے حاصل کئے گئے ۔رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا کی قیادت میں جنکشنوں کی تعمیر کی نشاندہی کی جائے گی ۔نہروپارک کو خوبصورت بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔آج رکن اسمبلی نظام آباد گنیش گپتا نے مئیر نیتو کرن کے ہمراہ میونسپل عہدیداروں کے ذریعہ ان کاموں کا جائزہ لیا اور شہر میں بڑے پیمانے پر جنکشنوں کی تعمیر کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔