نظام آباد میں 9 لاکھ روپئے مالیتی گٹکھے کا ذخیرہ ضبط

   

غیرسماجی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا، پولیس کمشنر کی میڈیا سے بات چیت

نظام آباد : پولیس کمشنر مسٹر کے آر ناگاراجو نے آج اڈیشنل ڈی سی پی اروند بابو ، ٹاسک فورس کے سرکل انسپکٹرس سریدھر ، وینکٹیشم کے ہمراہ پولیس ہیڈ کوارٹر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد پولیس کی جانب سے گٹکا کی غیر مجاز فروخت پر نظر رکھی ہوئی تھی کل
VI
ٹائون کے علاقہ میں سب انسپکٹر انجنیلو اور ان کے ہمراہ ٹاسک فورس کی ٹیم تلاشی میں مصروف تھی کہ باوثو ق ذرائع سے انہیں اطلاع پر نہرو نگر میں واقع مکان میں گٹکا کا ذخیرہ موجود ہے اس بات کی اطلاع پر ٹاسک فورس کا عملہ اس علاقہ میں پہنچ کر گٹکا کے ذخیرہ والے مکان پر پہنچ کر دیکھا تو ایک آٹو میں 47 ساگر گٹکا ، اور 56 بیاگ ایس آر زردہ جملہ 9لاکھ روپئے مالیت کا گٹکا منتقل کیلئے تیار تھا آٹو ڈرائیور شیخ دائود کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ فاروق نامی ایک شخص 500 روپئے لیکر بودھن روڈکے جماعت خانہ کے ایک مکان میں ان تھیلوں کو اتاردینے کی ہدایت دی تھی جس پر کرایہ پر جارہا تھا پولیس نے اسے تحویل میں لے لیا اور اس کے علاوہ اس کیس میں ندیم خان کو A1 کی حیثیت سے گرفتار کیا گیا اور یہ بی ٹیک کا طالب علم ہے اور حبیب نگر کا مقیم اور اس کیس کا اصل سرغنہ فاروق فرار ہے ۔ جبکہ یہ گٹکا کرناٹک بیدر سے منتقل کیا جارہا تھا اسے یہاں تک پہنچانے والے کے بارے میں بھی پولیس کو اطلاع ملی ہے اور پولیس اسے بھی گرفتار کرنے کیلئے ایک ٹیم کرناٹک روانہ کررہی ہے اور اسے بھی عنقریب میں گرفتار کیا جائیگا۔ پولیس غیر قانونی سرگرمیوں پر مکمل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔