نظام آباد: نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات کی ہدایت

   

نظام آباد :20؍جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر میونسپل کارپوریشن مندا مکرندا نے بارش کے پیش نظر نظام آباد کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ مونسپل کمشنر مندا مکرند انے انجینئرنگ، سینٹری عملہ کے ہمراہ بودھن روڈ، بابن صاحب پہاڑی ،سلاٹر ہاؤز، آر آر چوراستہ ، ورنی چوراستہ کا دورہ کرتے ہوئے بارش کی پانی کی نکاسی کے لیے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ بودھن روڈ پر معمولی بارش پر بڑے پیمانے پر پانی جمع ہوتا ہے اگر اس بارش کے پانی کی عدم نکاسی کی گئی تو بودھن روڈ جھیل کا منظر کی طرح نظر آتا ہے اور ر اہ گیروں کو انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کمشنر نے آج اس علاقے کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کرنے کی انجینئرنگ شعبے کو ہدایت دیتے ہوئے ضرورت پڑنے پر جی سی بی کے ذریعہ پانی کی نکاسی کرنے اسی طرح ضرورت پڑنے پر پائپ لائن کی تنصیب بھی عمل میں لاتے ہوئے پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کریں ۔راجہ راجندر ٹاکیزسے لے کر ورنی چوراستہ کا بھی دورہ کیا اور صفائی پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر میونسپل انجینئر مرلی موہن، ڈپٹی کمشنر راجندر کمار کے علاوہ سینٹری کے عہدیدار بھی موجود تھے۔