نظام آباد ۔ 3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزنامہ سیاست حیدرآباد کی جانب سے 4؍ مئی 2024 ء بروز ہفتہ بوقت شام 7 بجے بمقام لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں رائے دہندگان میںووٹ کی اہمیت پر شعور بیداری پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیںمحمد جاوید علی نمائندہ سیاست نظام آباد و کاماریڈی نے بتایا کہ اس اجلاس میں تمام مسلکوں کے علمائے دین ، حفاظ ، مشائخین کے علاوہ دانشوران ملت شرکت کریں گے۔محمد جاوید علی نے شہریان نظام آباد بالخصوص نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ شعور بیداری پروگرام میں بروز ہفتہ بوقت شام 7 بجے بمقام لمرا گارڈ فنکشن ہال بودھن روڈ میں شرکت کریں ۔
