نظام آباد ٹی این جی اوز کی دعوت افطار

   

نظام آباد: ٹی این جی اوز یونین کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے ٹی این جی اوز بھون واقع این ٹی آر چوراہا پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزیر عمارت و شوارع ویمولہ پرشانت ریڈی ، ضلع پریشد چیرمین ڈی وٹھل رائو نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ دعوت افطار کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ حاصل ہوتا ہے ۔ انہوں نے مسلم مذہبی قائدین سے خواہش کی کہ وہ ریاست تلنگانہ کے ساتھ نظام آباد ضلع کی خوشحالی اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ترقی کیلئے دعائوں کی اپیل کی ۔مولانا حیدر قاسمی نے دعا فرمائی۔ اس موقع پر ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم ، طارق انصاری ریاستی سکریٹری ٹی آرایس پارٹی، نوید اقبال صدر ضلع ٹی آرایس، اختر احمد نوڈا ڈائریکٹر، محمد عبدالمعز ضلع پریشد کوآپشن ممبر، صدر ضلع ٹی این جی اوز اے کشن ، جنرل سکریٹری امرت کمار ، ٹی این جی اوز کے دیگر عہدیدار ، مختلف محکمہ کے ملازمین اور اقلیتی قائدین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔