نظام آباد پولیس کی قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی

   

نظام آباد ۔24 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رانگ روٹ غلط راستے پر موٹر سائیکل چلانا اور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سیل فون بات کرنا اور ریش ڈرائیونگ کے خلاف نظام آباد پولیس کی جانب سے سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے کاروائیوں کو کرنے کا انتباہ دیا اے سی پی ٹرافک نارائنہ نے صحافت کے لیے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس کی جانب سے 18 علاقے جن میںکمار گلی تا گاندھی چوک ، سری دیوی ٹاکیز سڑک تا پسل گلی ، پسل گلی تا مہاتما گاندھی پوائنٹ ، ایل وی آر شاپنگ مال تا مہا تما گاندھی پوائنٹ ، خیل واڑی گوتمی کالج تاگورنمنٹ ہاسپٹل و بس اسٹانڈ ،قدیم منوروما ہاسپٹل لائن و سائی میس و بی ایس این ایل پوائنٹ سائوتھ انڈیا شاپنگ مال تا ہر ی چرن مارواڑی اسکول ، پولیس کمشنریٹ آفس تا نشیتا کالج ، ضلع پریشد آفس تا ڈی آئی جی آفس براہ کنٹیشور برج ، کنٹیشور جنکشن و کنٹیشور مندر، چندر شیکھر کالونی تا کنٹیشور جنکشن اپوزیشن گوپن پلی کمان تا کرشنا مندرگنتی نگر ، سری راما گارڈن تا گنگاستھان فیس II ، ایلمہ گٹہ منوروما ہاسپٹل تا پرگتی ہاسپٹل، انڈین آئیل پٹرول پمپ تا روبرو ومشی ہوٹل تا پھولانگ، پاسپورٹ آفس تا پرگتی ہاسپٹل جنکشن، انڈین آئیل پٹرول پمپ تا راجہ راجندر چوراستہ، مالاپلی چوراستہ تا بودھن روڈ کے دونوں جانب کی نشاندہی کرتے ہوئے عوام کو اطلاع دی ہے اور اس کے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں گاڑیوں کو ضبط کر لینا کا بھی اعلان کیا گیا۔