نظام آباد :23؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان نے آج پردیش کانگریس کے دفتر پہنچ کر نظام آباد اسمبلی حلقہ سے انہیں ٹکٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست گذاری کی ہے ۔ طاہر بن حمدان کے علاوہ نظام آباد اسمبلی حلقہ سے مہیش کمار گوڑ اور کیشو وینو ، ڈی سنجے کی جانب سے درخواست گذاری کرنے کی اطلاع ہے ۔ واضح رہے کہ سال 2018 ء ہوئے انتخابات میں طاہر بن حمدان نظام آباد اربن سے مقابلہ کیا تھااور اس مرتبہ بھی ا ربن سے مقابلہ کرنے کیلئے دعویدار ہے ۔ نظام آباد اسمبلی حلقہ میں مسلمانوں کے تقریباً ایک لاکھ ووٹ ہے اور مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے والوں کو ہی کامیابی حاصل ہوگی ۔ طاہر بن حمدان سینئر کانگریس قائد ین میں شمار کئے جاتے ہیں اور یہ ضلع پریشد کے نائب صدر اور انچارج صدر کی حیثیت سے بھی ایک مرتبہ اور ضلع کانگریس کے صدر کے علاوہ پردیش کانگریس کے نائب صدر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ ہائی کمان کا فیصلہ ہی ان کا سیاسی مستقبل طئے کریگا۔