حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی جوان شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں دراندازی کو روکنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوگیا۔اس واقعہ میں جملہ چار جوان ہلاک ہوئے ۔نظام آباد کے ویلپور منڈل کے کومن پلی گاوں کے فوجی جوان مہیش کے خاندان کو یہ اطلاع دی گئی جس کے بعد گاوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔مہیش کے خاندان نے کہا کہ ان کی خواہش فوج میں شامل ہونا تھی۔مہیش نے 2014-15میں فوجی ملازمت اختیار کی تھی۔اس کی تعیناتی دہرہ دون میں تھی۔ان کی شادی فوجی کمانڈر کی بیٹی سے دو سال پہلے ہوئی تھی۔ انہوں نے دسمبر میں اپنے خاندان سے ملاقات کی تھی۔ ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ مہیش نے 2نومبرکو فون کیا اور یہ ان کا آخری کال تھا۔اسی دوران ایم ایل سی کویتا نے ان کو خراج پیش کیا۔