نظام آباد: 17؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے 63 افراد کے خون کے نمونہ حاصل کرتے ہوئے لیاب کو روانہ کیا گیا تھا ان میں 57 نگیٹیو اور 3 پازیٹیو کیسس ظاہر ہوئے ہیں ۔ جن تین افراد کے پازیٹیو رپورٹ ظاہر ہوئے تھے دوبارہ خون کے نمونہ روانہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 63 افراد میں 32 افراد کے پازیٹیو رپورٹ آئے تھے اور یہ مرکز کا دورہ کرنے والے تھے اور باقی 20 ان کے خاندانی افراد ہے اور 5 دیگر افراد ہے اور ایک دبئی سے آنے والا شخص ہے ۔ اس طرح ضلع میں آج تک 527 افراد کے خون کے نمونہ حاصل کرتے ہوئے روانہ کئے گئے اور ضلع میں اب تک کہ 58 پازیٹیو کیسس ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 20 کنٹیمنٹ ، کلسٹر قائم کرتے ہوئے نو مومنٹ زون کی حیثیت سے اعلان کیا گیا ہے ۔ جن افراد کے پازیٹیو کیس ظاہر ہوئے ہیں ان کے خاندانی افراد کے پرائمری اور سکنڈ پرائمری تعلقات کی بنیاد پر معائنہ کئے جارہے ہیں اگر اسی طرح وباء پھیلنے کی صورت میں خطرہ لاحق ہوسکتا ہے لہذا اسے پھیلنے سے روکنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور جان کو ہتھیلی میں رکھتے ہوئے پولیس اور طبی عملہ کام کررہے ہیں تاکہ اس وباء کو ختم کیا جاسکے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے عوام گھروں تک محدود رہیں عوام گھروں سے بے وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت چہرہ پر ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھیں اور گھر پہنچنے کے بعد ہاتھ منہ دھویں اور اس وباء کے خاتمہ کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر قرار دیا ۔