حیدرآباد ۔ 12 جنوری (این ایس ایس) ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ شریمتی کے کویتا نے آج گورنر تلنگانہ ای ایس این ایل نرسمہن سے راج بھون میں ملاقات کی۔ تلنگانہ ریاست میں برسراقتدار پارٹی کی قائد نے گورنر سے ان کے حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد میں مختلف ترقیاتی پروگراموں پر بات چیت کی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ نے گورنر ای ایس این ایل نرسمہن کو فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں سے متعلق ایک رپورٹ بھی پیش کیا۔ بتایا جاتا ہیکہ ٹی آر ایس کی رکن پارلیمنٹ نے مرکزی حکومت کی جانب سے نظام آباد میں اسپائسس بورڈ کے قیام کیلئے مدد کرنے کی خواہش کی۔