نظام آباد کی پولنگ کیلئے ووٹنگ مشین کل پہونچ جائینگے

   

حیدرآباد 2 اپریل ( پی ٹی آئی ) نظام آباد لوک سبھا حلقہ کیلئے زائد از 26 ہزار ای وی ایمس 4 اپریل تک پہونچ جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ مسٹر اومیش سنہا سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر نے کہا کہ 600 انجینئرس کو بھی پہلی سطح کی چیکنگ کیلئے متعین کیا جا رہا ہے تاکہ وہ مشینوں کا جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بیالٹ یونٹس فیکٹری سے روانہ کردئے گئے ہیں اور یہ تمام کل دو پہر تک پہونچ جائیں گے ۔ پھر ان کی چیکنگ شروع ہوجائیگی اور پھر دوسری کھیپ کے مشین بھی روانہ کردئے جائیں گے ۔