چھت گرنے کا خطرہ ، مسجد کی جدید تعمیر ضروری ، وقف بورڈ کی عدم دلچسپی سے مصلیوں میں ناراضگی
نظام آباد۔17 اگست (محمد جاوید علی کی رپورٹ) شہر نظام آباد کی قدیم 100 سالہ مسجد کمال شاہ بیابانی رحمت اللہ علیہ کی مسجد کی حالت دن بدن انتہائی خستہ ہوتی جا رہی ہے مسجد کے احاطہ میں درگاہ حضرت کمال شاہ بیابانی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ واقع ہے اور اس کے صحن میں قدیم مسجد واقع ہے چند سال قبل مرحوم متولی شیر علی شاہ نے مصلیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے مسجد کی توسیع کی تھی لیکن قدیم مسجد کی حالت انتہائی خستہ ہوتی جا رہی ہے یہ مسجد وقف بورڈ کے تحت ہے اور یہاں اس مسجد کے اطراف و اکناف میں دوکانوں کے علاوہ پٹرول پمپ اور دیگر آمدنی کے ذرائع ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مسجد کی دیکھ بھال کیلئے وقف بورڈ کی جانب سے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ،مسجد کی خستہ حالت کو دیکھ کر گزشتہ سال سجادہ نشین صوفی یونس مرزا نے عرس کے موقع پر مسجد کی مرمت کی تھی لیکن گزشتہ سال بارش اور دو دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے قدیم مسجد کی چھت گرنا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مصلیوں میں خوف پایا جا رہا ہے ۔اس بارے میں وقف بورڈ کو کئی مرتبہ یہاں کی عارضی کمیٹی نمائندگی کرنے کے باوجود بھی وقف بورڈ کی جانب سے کوئی دلچسپی دکھائی نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے مصلیوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے دیواروں میں بڑی دراڑیں پیدا ہو گئی ہے اور چھت انتہائی خستہ حالت میں ہے اور گرنا شروع ہو گئی ہے اور یہ کبھی بھی منہدم ہو سکتا ہے لیکن لاکھوں روپے کی آمدنی کے باوجود بھی یہاں مسجد کی جدید تعمیری اورآہک پاشی کرنا مناسب نہیں سمجھا جارہا ہے۔ اس مسجد کے تحت آمدنی کے بارے میں اور تعمیری کاموں کے بارے میں وقف آڈیٹر انسپکٹر محمد صدام حسین سے دریافت کرنے پر بتایا کہ اس مسجد کی جدید تعمیر کے لیے مونسپل کارپوریشن کے انجینئر کو اسسمٹنٹ تیار کرنے کے لیے خواہش کی گئی تھی جبکہ اس کی آمدنی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے رینٹ کلکٹر کو فون کرنے کی خواہش کی رینٹ کلکٹر سے اس بارے میں دریافت کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا فون بند ا ٓرہا تھا قبل از بھی اسٹیشن بازار مسجد اسٹیشن کے بارے میں دریافت کرنے کی کوشش کی گئی تو اس وقت بھی ان کا فون بند تھا اور ہمیشہ کرایوں کی وصولی میں لاپرواہی برتنے کی شکایت عام ہے ۔بڑے پہاڑ درگاہ کا حال بھی یہی ہے کروڑوں روپے کی آمدنی کے باوجود بھی یہاں کے حالات ابھی تک درست نہیں ہوئے شہر نظام آباد کے اسٹیشن کی مسجد کے کامپلکس کے بقایہ جات اور درگاہ کمال شاہ بیابانی رحمت اللہ علیہ کی دکانیں پٹرول پمپ اور دیگر امدنی کے ذرائع ہونے کے باوجود بھی وقف کی جائیدادوں کی تحفظ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ بالخصوص درگاہ حضرت کمال شاہ بیابانی رحمت اللہ علیہ کی مسجد انتہائی خستہ حالت میں ہے اور اس کی جدید تعمیر نا گزیر سمجھا جا رہا ہے کیونکہ یہ مسجد آرمور روڈ پر واقع ہے اور ہر روز سینکڑوں افراد یہاں سے گزرتے ہیں اور اس علاقے میں یہ بڑی مسجد ہے اور یہاں پر نماز ادا کرتے ہیں لیکن سہولتیں نہیں کے برابر ہے۔