نظام آباد کے اقلیتی اقامتی اسکول میں میڈیکل لیاب ٹیکنیشنل اور الکٹریکل ٹیکنیشن کی محدود سیٹیں دستیاب

   

نظام آباد رنویر ریڈی پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول ووکیشنل جونیئر کالج نظام آباد بوائز4-دھرمارام منڈل ڈچپلی ضلع نظام آباد کی اطلاع کے بموجب انٹرووکیشنل (میڈیکل لیاب ٹیکنیشن سال اول) اور (الیٹریکل ٹیکنیشن سال اول) میں محدود نشستیں مخلوعہ ہیں۔ مفت قیام و طعام کی سہولت دستیاب ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے سید امیر الدین لکچرر انگلش 7396096829 ،محمدفاروق لکچرر بائیو کیمسٹری 7989374932، ثناء اللہ خان لکچرر الیکٹریکل ٹیکنیشن 9640217100 سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
توپران میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
میدک ۔ ضلع کلکٹر ایس ہریش نے توپران کا دورہ کرتے ہوئے انجینئیر ، کنٹراکٹرس اور بلدی عہدیداروں کے ساتھ ٹاون میں انجام دئے جانے والے ترقیاتی کاموں کا ایک جائزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں سے کہا کہ توپران شہر میں نئے تعمیر شدنی انٹیگریٹڈ مارکٹ کے کام وائی کنٹہ دامس ، ڈمپ یارڈس کی تعمیرات کیلئے متعلقہ کنٹراکٹرس پر دباؤ ڈالا جائے ۔ آنے والے ماہ اگست کے اوائل میں تمام کاموں کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔