نظام آباد کے بی آر ایس امیدواروں کی فہرست جاری

   

60کے منجملہ 52ڈیویژنس سے بی آرایس امیدوار میدان میں

نظام آباد ۔ 4 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) پارٹی نے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مقابلہ کرنے والے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق کل 60 ڈویژنس میں سے بی آر ایس پارٹی نے 52 ڈویژنس میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں، جبکہ باقی نشستوں پر دیگر سیاسی جماعتوں یا آزاد امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق یہ تمام امیدوار سابق رکن اسمبلی گنیش گپتا کی قیادت اور رہنمائی میں انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ گنیش گپتا نے امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی مسائل کو انتخابی منشور کا مرکز بنائیں اور پارٹی کی کارکردگی کو گھر گھر پہنچائیں۔جاری کردہ فہرست کے مطابق بی آر ایس پارٹی کے امیدوار ڈویژن نمبر 6 سے 60 تک مختلف ڈویژنس میں مقابلہ کر رہے ہیں۔ اہم امیدواروں میں ڈویژن 6 سے شیولنگاری اوما رانی، 7 سے بگگلی اجے، 8 سے دندو چندر شیکھر، 9 سے دلود سونی، 10 سے مکلہ گوپال، 11 سے عرشیہ فردوس، 12 سے تاج خانم، 14 سے محمد مظہرالدین، 15 سے غوسیہ بیگم، 16 سے جنکا تھارا، 17 سے کامبلے اشونی، 19 سے یاماگنتی نریش گوڑ، 20 سے پنچالا شری لتھا، 21 سے ڈاکٹر دندو رشیتا، 22 سے ماکو وجیا لکشمی، 23 سے کوٹھا ہریتھا، 24 سے گڈیٹی بھوانی، 25 سے چنتھاکیالا راجیش (راجو)، 26 سے سرپا راجو، 27 سے چنّا سدھا، 28 سے رنگو سیتھارام، 29 سے مسکان خانم، 30 سے محمد حفیظ، 31 سے یاسمین بیگم، 32 سے اسماء بیگم، 33 سے نصرت سلطانہ، 34 سے نیتھا راٹھوڑ، 35 سے تھٹیکونڈا نریش، 36 سے دووا وناجا، 37 سے پیاتا وجیا لکشمی، 38 سے ایم راجیش، 39 سے چُکّا پرشانتی، 40 سے تھرلا کیرتی کمار، 42 سے عفرینہ بیگم، 43 سے دندیمونی منجولا، 44 سے منڈپلی وینکٹا رمانا (بُجّی)، 45 سے نیلاگیری راجیش (راجو)، 46 سے تھوٹا مونیکا، 47 سے محمد نایاب پاشا اور اُلینگا بھوپتی، 48 سے سرگو سائی چرن (سنی)، 49 سے جمال پور جَمُنا، 50 سے رنگو اپرنا، 51 سے کوٹھاپیٹا پدما، 52 سے شیخ اویس 53 سے عظمیٰ صدیق، 54 سے سلطانہ فہریں، 55 سے ایم ڈی امتیاز علی خان طلحہ، 56 سے شاہین سلطانہ، 58 سے ریشما بیگم، 60 سے شیخ سمیع الدین جبکہ اسرا بانو بھی پارٹی امیدواروں میں شامل ہیں۔بی آر ایس قیادت نے 52 امیدواروں کے ساتھ پارٹی مضبوط پوزیشن میں ہے اور سابق رکن اسمبلی گنیش گپتا کی سیاسی بصیرت اور تنظیمی تجربے کی بدولت پارٹی نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ پارٹی کارکنان نے انتخابی مہم کو تیز کرتے ہوئے گھر گھر رابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔