نظام آباد:2/ اگست ( محمد جاوید علی)ضلع نظام آباد کے سرکاری و ضلع پریشد اردو مدارس کی صورتحال اور اساتذہ کی شدید قلت پر پچھلے چار ماہ سے اردو ٹیچر اسوسی یشن و ائیٹا ضلع نظام آباد نے اساتذہ کی مطلوبہ جائیدادوں اور معیار تعلیم و اس کے اثرات پر ایک تفصیلی اور جامع رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر اور ضلع کلکٹر نظام آباد کو جی او نمبر 111 بتاریخ 8؍ جولائی 2025 ء کے تحت ایک تحریری طور پرپیش کی نظام آباد ضلع میں جملہ 40گورنمنٹ و ضلع پریشد اردو میڈیم ہائی اسکول موجود ہیں جن میں سے 23 ہائی اسکول میں مضمون واری اساتذہ کی شدید قلت ہے جس میں قدیم ہائی اسکول اور اپ گریڈ ہائی اسکولس شامل ہیں اردو ٹیچرس ایسوسیشن اور ایئٹا تنظیم کے ضلعی ذمہ داروں نے پچھلے کئی مہینوں کی انتھک کوششوں کے بعد اساتذہ کی 23 ہا ئی اسکولس میں مطلوبہ مضمون واری جائیدادوں کی نشاندہی ساتھ ساتھ ہائی اسکولس میں مضمون واری اساتذہ کی قلت،ورک اڈجسٹمنٹ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی معیار تعلیم پر ہونے والے اثرات،پری پرائمری مدارس کی کشادگی اور دیگر امور پر تفصیلی جامع رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن أفیسرو ضلع کلکٹر کو یکم؍ اگست 2025 کو پیش کی گئی اس رپورٹ میں اردو میڈیم کے 40 ہائی اسکولس میں سے 23 ہائی اسکولس میں 76 اسکول اسسٹنٹ اور9 گز یٹڈ ہیڈماسٹر کی مطلوبہ جائدادوں کی نشاندہی کی ہے جو پچھلے کئی دہوں سے مطلوبہ جن میں اردو اسکول اسسٹنٹ 4، تلگو اسکول اسسٹنٹ 1، انگریزی اسکول اسسٹنٹ 5، ریاضی اسکول اسسٹنٹ 12، فزیکل سائینس اسکول اسسٹنٹ 17، حیاتیات اسکول اسسٹنٹ 11، سماجی علم اسکول اسسٹنٹ 9، اور فزیکل ایجوکیشن اسکول اسسٹنٹ کی 17 جائیدادیں ہیں انکی منظوری کیلئے جی او نمبر 111 ،8؍ جولائی 2025 ء کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر و ضلع کلکٹر نے اس رپورٹ کو فوری ریاستی سطح پر بھیجنے کا تیقن دیا اس ضمن میں اردو ٹیچرس ایسوسیشن نے اس مطلوبہ مضمون واری جائیدادوں کی منظوری کیلئے ایک لائحہ عمل وحکمت عملی تیار کی ہے اردو ٹیچرس ایسوسیشن کے ضلع وریاستی ذمہ داران جن میں محمد مختارالدین ضلعی صدر سید عبدالنعیم ضلعی جنرل سکریٹری اردو ٹیچرس ایسوسیشن ضلع نظام آباد اور آئیٹا ضلع نظام آباد کے ذمہ داران محمدخواجہ خلیل الدین،اسحاق حسین،محمد الیاس احمد،عارف الدین و دیگر اراکین تنظیم سیاسی و حکو متی سطح پر ان تمام مطلوبہ جائیدادوں کو منظور کروانے کیلئے کوشاں ہیں اوران جائیدادوں کی منظوری کیلئے نظام آباد کے اردو ٹیچرس ایسوسیشن کے ضلعی ذمہ داران ریاستی حکومت کی سطح کے سیاسی قائیدین اور محکمہ تعلیمات کے عہدیداران و دیگر ذمہ داران سے ملاقات کیلئے اپنے پروگرام کو ترتیب دیا ہے۔