نظام آباد :17؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر حج سوسائٹی نظام آباد مولانا شیخ اسما عیل عارفی اور جنرل سکریٹری محمد نصیر الدین کے مطابق حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام ضلع نظام آباد کے عازمین حج 2023ء کیلئے دوسراتربیتی اجتماع 21؍مئی 2023 ٗبروز اتوارٗ10بجے صبح تا5:00بجے شام ٗ بمقام اے۔ این گارڈن فنکشن ہال، بودھن روڈ نظام آباد منعقد ہوگا۔ اس اجتماع میں مشہور عالم دین، مفتی رئیس منہاج الدین قاسمی،شعبہ افتاء ،شریعہ بورڈ، حیدر آباد ،مناسک عمرہ و حج اور آداب زیارت روضتہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تفصیلی خطاب فرمائیں گے سوال جواب کا سیشن بھی منعقد ہوگا سفر سے متعلق تمام امور بھی بیان کئے جائیں گے۔ضلع کے تمام عازمین حج مرد وخواتین سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اس اجتماع میں شرکت فرماکر مستفید ہوں۔ عازمین حج سے یہ بھی خواہش کی جاتی ہے کہ وہ بچوں اور دیگر احباب کوساتھ لانے کی زحمت نہ کریں تاکہ سکون اور اطمینان کے ساتھ حضرت کے خطاب سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ظہرانہ کا بھی نظم رہے گا۔