نظام آباد :5؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا شیخ اسماعیل عارفی صدر حج سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے مطابق حج سوسائٹی نظام آباد (رجسٹرڈ)کے زیراہتمام ضلع نظام آباد کے عازمین حج 2025ء کا پہلا تربیتی اجتماع 16؍فروری بروز اتوار صبح 10؍بجے تا سہ پہر 4؍بجے بمقام میٹرو فنکشن ہال متصل دفتر بیت المال ، سی ایم روڈ، آٹو نگر نظام آباد منعقد کیاجائے گا۔ اس اجتماع میں مفسر قرآن مولانا محترم سید مصطفی مظاہری مدظلہ العالی لاتور کا عمرہ و حج کے مناسک اور آداب زیارت روضۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تفصیلی خطاب ہوگا۔ محترم مولانا لئیق احمد قاسمی امام وخطیب جامع مسجد شکر نگر صدارت فرمائیں گے۔ محمد علی شبیر مشیر برائے حکومت تلنگانہ اور حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء تلنگانہ آندھرا پردیش،طاہر بن حمدان چیرمین اردو اکیڈیمی تلنگانہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ تمام عازمین حج (مردوخواتین) سے گذارش ہے کہ وہ اس اجتماع میں شرکت فرماکر مستفید ہوں۔ ساتھ ہی عازمین حج سے درخواست ہے کہ ریاستی حج کمیٹی کی ہدایت کے مطابق وہ اپنے اصلی یعنی وریجنل پاسپورٹ معہ دوعدد فوٹوز 18؍فروری2025ء سے قبل دفتر حج سوسائٹی تبارک ہائی اسکول حطائی اسٹریٹ نظام آباد پر جمع کروادیںحج سوسائٹی کے زیر اہتمام دوسرا تربیتی اجتماع 13؍اپریل2025ء کو منعقد ہوگا۔ جس کے مقام کا اعلان متعاقب کیاجائے گا۔ دیگر تفصیلات کے لئے مولاناسید سمیع اللہ نائب صدر9030903212، محمدنصیر الدین جنرل سکریٹری 9440603210 ، اور وسیم احمدخان خازن9505384786سے ربط پیدا کیاجاسکتاہے۔