حیدرآباد /21 فروری ( سیاست نیوز ) نظام آباد کے قریب خوفناک سڑک حادثہ میں دینی مدرسہ کا طالب علم جاں بحق ہوگیا ۔ جبکہ علماء زخمی ہوگئے ۔ نظام آباد کی دینی درسگاہ مدرسہ جامعہ غوث الواری سے ایک قافلہ حیدرآباد روانہ ہوا تھا ۔ مشیرآباد میں دینی جلسہ میں شرکت کے بعد علماء واپس ہو رہے تھے کہ ڈچپلی کے قریب حادثہ پیش آیا ۔ ایک تیز رفتار لاری نے علماء کی کار کو ٹکر دے دی جس کے سبب کار الٹ گئی ۔ اس حادثہ میں مدرسہ غوث الورای کے طالب علم عبدالرحمن رضوی برسر موقع فوت ہوگئے ۔ جبکہ غلام محی الدین رضوی ، مولانا شاہد رضا معمولی زخمی ہوگئے ۔ شدید زخمی حافظ ایوب علی رضوی کو خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ حادثہ پر حیدرآباد اور نظام آباد کے مذہبی حلقوں میں تشویش پیدا ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ حافظ مدرسہ غوث ا لوری کے بانی و منتظمین حافظ ایوب علی رضوی ‘ حافظ غلام محی الدین رضوی ، مولانا شاہد رضی اور دیگر ، طلبہ گاڑی میں سوار تھے ۔ پولیس مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع