نظام آباد کے مختلف علاقوں کا میونسپل کمشنر نے معائنہ کیا

   

نظام آباد۔13 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ کے احکامات کے مطابق ریاستی عہدیداران اور ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر ایس دلیپ کمار نے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور حمال واڑی ، دوبہ کنٹیشور روڈ تا بائی پاس، خانہ پور علاقہ، نظام کالونی، ار سہ پلی تین کمان، بودھن روڈ کنال کٹہ، ڈی54 کنال اور شیواجی نگر میں پانی جمع ہونے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے معائنہ کے دوران متعلقہ سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دی کہ جے سی بی کے ذریعہ جمع شدہ کچرا فوری نکاسی کیا جائے۔کمشنر نے سینٹری سپروائزرس کو سختی کے ساتھ ہدایت دی کہ شہر کی صفائی پر مسلسل نگرانی رکھی جائے جس میں گھر گھر کچرا جمع کرنا، کلیکشن پوائنٹس سے کچرا اٹھانا، نالیوں کی صفائی، مٹی و کچرے کی نکاسی، جہاں جہاں مٹی اور کچرا جمع ہو وہاں بلیچنگ پاؤڈر کا چھڑکاؤ، مچھر مار ادویات کا اسپرے اور باقاعدہ فوگنگ آپریشن شامل ہیں۔اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر مسٹر مرلی منوہر ریڈی، میونسپل اسسٹنٹ انجینئر، سینیٹری سپروائزرس، سینیٹری انسپکٹرس اور سینٹری جوان بھی موجود تھے۔