نظام آباد کے مکان میں سرقہ کی واردات

   

نظام آباد :22؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )شہر نظام آباد کے IV ٹائون علاقہ میں ایک مکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ نامعلوم سارقوں نے تقریباً 8 لاکھ روپئے کے طلائی زیورات اور 10 ہزار روپئے نقد رقم لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب شہر نظام آباد کے IVٹائون علاقہ نیالکل روڈ ، وویکا نند ا کالونی میں کل رات نامعلوم سارقوں نے سرینواس کے مکان کو قفل شکنی کی ۔ سرینواس اپنے مکان مقفل کرتے ہوئے تقریب میں گئے ہوئے تھے نامعلوم سارقوں نے مقفل شدہ مکان کی نشاندہی کی اور مکان میں داخل ہوکر لاکر میں موجود 20 تولہ سونے کے زیورات ، دیڑھ کیلو چاندی ، 10 ہزار روپئے نقد لیکر فرار ہوگئے ۔ سرینواس آج صبح مکان پہنچ کر دیکھا تو مکان کی قفل شکنی کی ہوئی تھی اندر جاکر دیکھا تو سار ا سامان بکھرا ہوا تھا جس پر فوری IVٹائون پولیس کو اطلاع دینے پر IVٹائون پولیس یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور کلو ز ٹیم کو طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ سرینواس اپنی دختر کی شادی کیلئے اپنی پونجی خرچ کرتے ہوئے سونا خریدا تھا اور ان کی دختر کی شادی 3؍ نومبر کو تھی سارقوں نے مقفل شدہ مکان کی نشاندہی کرتے ہوئے سرقہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس اس خصوص میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔