نظام آباد کے پبلک ہیلت سنٹر میں آئی سی یو اور آکسیجن بیڈس کاافتتاح

   

کورونا متاثرین کیلئے اقدامات، ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کی مخاطبت

نظام آباد :وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے آج بالکنڈہ حلقہ کے ویلپور میں 1.5 کروڑ روپئے کی لاگت سے پرائمری ہیلت سنٹر میں قائم کردہ آئی سی یو بیڈس ، آکسیجن بیڈس کا افتتاح کیا ۔ واضح رہے کہ کورونا کے موقع پر کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے بہتر سے بہتر علاج کرنے کی غرض سے پرشانت ریڈی اور ان کے دوست احباب اور ان کی اہلیہ کی جانب سے عطیات جمع کرتے ہوئے ویلپور کے پرائمری ہیلت سنٹر میں 8 آئی سی یو بیڈس ، 6 آکسیجن بیڈس مہیا کیا اور آج دواخانہ کو جدید ٹکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ۔ اس موقع پر پرشانت ریڈی نے کہا کہ کورونا کے موقع پر مسلسل حالات کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ غریب افراد بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنے کیلئے سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل کی تعمیر ناگزیر سمجھا گیا اور منڈل سطح پر تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دوست احباب سے بات چیت کرنے پر انہوںنے عطیات دینے کا فیصلہ کیا اور ان کی بیوی نریجا ریڈی نے بھی 25 لاکھ روپئے اور ان کے ایک ساتھی 27 لاکھ روپئے اس طرح ہاسپٹل کیلئے 1.5 کروڑ وپئے جمع کرتے ہوئے دواخانہ میں جدید مشنری ، آئی سی یو بیڈس ، آکسیجن بیڈس مہیا کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے موقع پر ضلع کلکٹر نارائن ریڈی اور طبی عملہ سے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے عوام کو طبی سہولتیں فراہم کی گئی اور ضلع کلکٹر کی جانب سے کی گئی کوشش پر بے حد متاثر ہوتے ہوئے اور بھی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے عزم کیا گیا تاکہ مریضوں کو سہولتیں حاصل ہوسکے ۔ کیونکہ غریب افراد علاج و معالجہ کیلئے بے حد پریشانیوں کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بالکنڈہ اسمبلی حلقہ میں 12 پرائمری ہاسپٹل ہے ۔ 12 دواخانہ میں بھی آئی سی یو آکسیجن بیڈس اور آپریشن تھیڑس کی سہولت فراہم کی گئی اور موڑتاڑ میں بھی جدید ٹکنالوجی سے آراستہ کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل پرتیما راج سے بھی اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر رمیش کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔