نظام آباد کے ڈیویژن 16 سے زنخہ کا پرچہ نامزدگی داخل

   

نظام آباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نظام آبادمیونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مقابلہ کرنے کیلئے ڈیویژن نمبر 16 گری راج کالج کے علاقہ سے زنخہ زرینہ نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ نظام آباد کے 60 ڈیویژنوں سے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئی تو ان میں ایک زنخہ بھی شامل ہے ۔ زرینہ ان کے یونین کی حرکیاتی قائد ہے اور یہ وقفہ وقفہ سے پروگراموں میں حصہ لیا کرتی تھی یہ کل آخری دن اپنی نامزدگی داخل کی اور مقابلہ میں رہنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔