نظام آباد کے کانگریسی قائد محمد ماجد کی مہیش کمار گوڑ سے ملاقات

   

نظام آباد۔3 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سینئر کانگریسی قائد محمد ماجد خان کو کل ہند کانگریس کمیٹی کی جانب سے سمویدھان بچاؤ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے نامزد کرنے پر انہوں نے صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر مہیش کمار گوڑ سے گاندھی بھون میں ملاقات کی اور ان کی تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں سمویدھان کی کتاب حوالے کیا۔ اس موقع پر صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر مہیش کمار گوڑ نے ماجد خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کل ہند کانگریس کمیٹی کی جانب سے جو ذمہ داری عائد کی ہے اسے بخوبی انجام دیتے ہوئے ملک کے موجودہ صورتحال اور مرکزی حکومت کی جانب سے دستور کے خلاف ورزی کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے اور دستور کے تحفظ کے لیے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی جانب سے جو مہم چلائی جا رہی ہے اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے کام کرنے ملک کی سا لمیت کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی اور نظام آباد میں کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے اور حکومت کی جانب سے جو ترقی کام انجام دیئے جا رہے ہیں ، ان کاموں کو عوام تک پہنچانے اور ہر فرد کو حکومت کہ اسکیمات سے مستفید کرانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔