کسان اپنے کارکرد بینک اکاؤنٹ نمبرس فراہم کریں، ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشناریڈی
نظام آباد۔ 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح کے لیے شروع کردہ باوقار اسکیم رعیتو بھروسہ (کسان بھروسہ) کے تحت ضلع نظام آباد میں اب تک 2,38,247 کسانوں کے بینک کھاتوں میں مجموعی طور پر 214.56 کروڑ روپے جمع کی گئی ہے ان خیالات کا اظہارضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشناریڈی نے صحافت کے لیے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا۔ ضلع کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی نے بتایا کہ خریف سیزن 2025 کے لیے فصلوں کی پیداواری کے لیے سرمایہ کاری فراہم کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت ضلع کے کل 2,98,472 کسانوں کو 326.03 کروڑ روپے براہِ راست بینک کھاتوں میں جمع کیا گیا ہے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ 16؍ جون کو دو ایکڑ تک زرعی زمین رکھنے والے 1,68,166 کسانوں کو فی ایکڑ 6,000 روپے کے مطابق95.66 کروڑ روپے کی امداد فراہم کی گئی۔17 ؍جون کو تین ایکڑ تک زمین رکھنے والے 44,006 کسانوں کو 65.06 کروڑ روپے منتقل کیے گئے۔ 18 اور 19؍ جون کو پانچ ایکڑ تک زمین رکھنے والے 26,075 کسانوں کے کھاتوں میں 53.84 کروڑ روپے جمع کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ محض چار دنوں میں مجموعی طور پر 2,38,247 کسانوں کو امدادی رقم جمع کی گئی ہے جس سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی نے ان کسانوں سے جو نئے پاس بُکس بتاریخ 5؍ جون 2025 تک حاصل کرچکے ہیں اپیل کی کہ وہ اپنے زرعی وسعت افسران (Agricultural Extension Officers) سے رجوع ہو کر مطلوبہ دستاویزات جلد از جلد جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اپنے کارآمد بینک اکاؤنٹ نمبرز بھی فراہم کرنے چاہئیں تاکہ رقم کی منتقلی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔کلکٹر ونئے کرشناریڈی نے کہا کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات کسانوں کو خود کفیل بنانے اور زرعی شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔