کویتا نے استقبال کیا
حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن کونسل کے کویتا کی موجودگی میں نظام آباد کارپوریشن میں بی جے پی کی 2 کارپوریٹرس نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ چیف منسٹر کے سی آر کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات سے متاثر ہوکر بی جے پی کارپوریٹرس نے ٹی آر ایس میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ میونسپل کارپوریشن کے ڈیویژن 39 کی کارپوریٹر این لتا کرشنا اور 44 ڈیویژن کی کارپوریٹر بی سدھا مدھو نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ کویتا نے دونوں کا استقبال کرتے ہوئے گلابی کھنڈوا پہنایا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا اور دیگر قائدین موجود تھے۔ بی جے پی سے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے والے کارپوریٹرس نے کہا کہ وہ اپنے علاقوں کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے مقصد سے ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نظام آباد میں ترقیاتی کاموں میں کویتا کی دلچسپی کے سبب کئی اہم پراجکٹس کی تکمیل ہوئی ہے۔ کویتا نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت ٹی آر ایس میں دونوں کارپوریٹرس کا خیرمقدم ہے۔ ر