نظام آباد :4 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جے کے ٹورس اینڈ ٹراویلس منظور احمدکے بہترین انتظامات وسیم احمد خان کی زیرنگرانی کئے گئے شہر نظام آباد سے 90 عازمین عمرہ نے شاہ محمد نور الحق قریشی کے ہمراہ اس مقدس سفر کی سعادت حاصل کی اور تمام تر عبادات کو بحسن وخوبی انجام دے کر مکمل بائیس دن بعد آج شہر نظام آباد آمد کے موقع پر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ مولانا عبدالقیوم شاکرالقاسمی نے ملاقات کرتے ہوئے عیدگاہ کمیٹی کے آرگنائزنگ سکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباددی دعا ئیں لیتے ہوے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر حافظ عبدالمجیب انچارج شرعی پنچایت محمد ارسلان خان عبدالخالق محلہ پھولانگ نے گل پوشی وشال پوشی کرتے ہوے دعاوں کی درخواست کی۔