نظام آباد : گانجہ کی فروخت کا کیس، مجلسی کارپوریٹر کا فرزند گرفتار

   

نظام آباد:25/ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایکسائز پولیس کے عہدیداروں نے نظام آباد مجلس اتحاد المسلمین کے نمائندہ کارپوریٹر محمد منور علی کو گا نجہ فروخت کرنے کے کیس میں گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دیدیا۔ واضح رہے کہ محمد منور علی کی والدہ رضیہ سلطانہ ڈویژن نمبر 31 کی کارپوریٹر ہیں یہ ڈویژن خاتون کے لیے مختص کئے جانے پر محمد منور علی بلدیہ انتخابات میں اپنی والدہ کو یہاں سے مقابلہ کروایا تھا اور اس میں رضیہ سلطانہ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ نظام آباد میں محمد منور علی’’ گا نجہ منور‘‘ کے نام سے مشہور ہیں اور اس پر نظام آباد پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات بھی درج ہے۔ نظام آباد رورل پولیس اسٹیشن نظام آباد IVٹاؤن پولیس اسٹیشن ریلوے پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج ہے اس کے علاوہ آندھر اپردیش گوداوری وجئے واڑا اور تلنگانہ کے ورنگل کے ضلع میں بھی مقدمات درج ہیں دو دن قبل آندھرا پردیش اڑیسہ کی سرحد پر ایکسائز پولیس کو باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع پر گاڑیوں کی تلاشی کر رہے تھے کہ دو کار دو بائیک پر 319 کلو گا نجہ جس کی مالیت تقریبا ایک کروڑ روپے ہے بھدرا چلم کے انفورسمنٹ وایکسائز پولیس نے منصوبہ بند طریقے سے پدا پلی ضلع کے کاٹ پلی کی اپرنا اور اس کے فرزند اکھیل کو دو علیحدہ علیحدہ موقع پر تحویل میں لے کر تفتیش کرنے پر ان کے قبضے سے گا نجہ برآمد ہوا مزید پوچھ تاج کرنے پر بتایا کہ یہ حیدرآباد میں نظام آباد کے منور علی کو حوالے کیا جاتا ہے جس پر ایکسائز پولیس نے منصوبہ بند طریقے سے ملزم کے ذریعے منور علی کو طلب کیا اور تحویل میں لے کر گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا ۔اپنے کرتوتوں کو چھپانے کے لیے یہ سیاسی جماعت مجلس کا رکن بن گیا تھا اور انتخابات میں اپنا ڈویژن خاتون کیلئے مختص کرنے پر اپنی والدہ کو مقابلہ کرایا تھا اور والدہ نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد یہ سیاسی طور پر مصروفیتوں کو جاری رکھا ہوا تھا اپنے آپ کو نمائندہ کارپوریٹر کہتے ہوئے ہر میٹنگ میں شرکت کر رہا تھا اور اپنے کالے دھندے کو چھپانے کے لیے سیاسی پناہ لئے ہوا تھا۔