نظام آباد ۔ بودھن الیکٹرک ٹرین چلانے کے امکانات

   

آج ٹرائیل رن کامیاب ہونے پر ماہ اپریل سے سرویس متوقع ، مسافرین کو سہولت ہوگی

نظام آباد : نظام آباد بودھن کے درمیان الیکٹرک ٹرین چلانے کیلئے 26 کلو میٹر برقی لائن کی تنصیب عمل میں لائی گئی تھی اور یہ کام مکمل ہونے پرنظام آباد بودھن کے درمیان الیکٹرک ٹرین چلانے کیلئے سائوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں نے ٹرائیل رن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نظام آباد ، بودھن کے درمیان 26 کلو میٹر برقی لائن کی تنصیب کرتے ہوئے عہدیداروں نے اعلیٰ عہدیداروں کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے الیکٹرک ٹرین چلانے کی سفارش کی ہے جس پر نظام آباد بودھن کے درمیان31؍ مارچ کے روز ٹرائیل رن چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگر یہ ٹرائیل رن کامیاب ہونے کی صورت میں اپریل کے دوسرے ہفتہ سے نظام آباد بودھن کے درمیان الیکٹرک ٹرین چلائے جانے کے امکانات ہیں ۔ سابق میں نظام آباد بودھن کے درمیان 3 پاسنجر ریل چلائے جاتے تھے جس میں بودھن تا محبوب نگر ، بودھن سے مرزا پلی ، بودھن نظام آباد پاسنجر ٹرین چلائی جاتی تھی جس سے محبوب نگر ، مرزا پلی تک پاسنجر سفر کرتے تھے ۔ نظام آباد بودھن کے درمیان جانکم پیٹ ، ایڑپلی ، شکر نگر 3 اسٹیشن ہے ۔ تینوں اسٹیشنوں پر پاسنجروں کی کمی کے باعث آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیشنس کو دو سال قبل بند کردیا گیا تھا کورونا کے بعد بودھن ، نظام آباد کے درمیان ٹرین بھی منسوخ کردی گئی تھی لیکن کورونا وباء کے بعد ابھی تک ٹرین کا آغاز نہیں کیا گیا ۔ الیکٹرک ٹرین شروع کرنے سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے اور بودھن سے ورنگل ، کریم نگر جانے کیلئے بھی مسافر سوار ہوسکتے ہیں ۔ نظام آباد سے سرپور ٹائون تک الیکٹرک ٹرین چلانے کے امکانات ہیں اور یہ ٹرین شروع کی گئی تو اس ٹرین کو بودھن تک توسیع کی جاسکتی ہے اور اس سے مسافروں کو بھی سہولت حاصل ہوگی اس کے علاو ہ کریم نگر ، تروپتی سوپر فاسٹ ایکسپریس بودھن تک توسیع کرنے کی صورت میں تروپتی جانے والے مسافروں کیلئے سہولت حاصل ہوسکتی ہے ۔ کل ٹرائیل رن کے بعد اس کے نتائج سامنے آئیں گے ۔