نظام آباد: 14 سڑکیں بہہ گئیں، 17 علاقوں میں جھیل کا منظر

   

متاثرین کیلئے ہمیشہ دستیاب رہنے عہدیداروں کو ہدایت، جائزہ اجلاس سے ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کا خطاب

نظام آباد :26؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے گذشتہ تین دنوں سے جاری بارش کی صورتحال کا ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو ، اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا ، میونسپل کمشنر مندا مکرندا کے علاوہ دیگر عہدیداروں کے ساتھ اور سیلاب سے متاثر ہ علاقوں کا خصوصی طور پر جائزہ لیتے ہوئے پرشانت ریڈی نے کہا کہ گذشتہ تین دنوں سے ضلع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کی وجہ سے ضلع کے مختلف مقامات پر ، تالابوں کے کٹے ٹوٹنے کے علاوہ سڑکیں بھی بہہ گئی ہیں لہذا کسی بھی عہدیدار کو رخصت نہیں دی جائے گی اور جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ پرشانت ریڈی نے عوام سے بھی خواہش کی کہ حالات مکمل طور پر قابو میں ہے لہذا کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے اور عہدیدار چوکسی برتتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فصلوں کے نقصانات ، تالابوں کے نقصانات ، برقی ٹرانسفارمرس ، بارش کی وجہ سے ٹرانسفارمر کو ہوئے نقصانات کا مکمل طور پر جائزہ لیں ۔ حالات سے متاثرہ علاقوں میں جنگی خطوط پر اقدامات کریں ۔ سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہہ گئی ہے اور آمد و رفت کا نظام متاثر ہوا ہے یہاں پر جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی متاثرہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی مسٹر پرشانت ریڈی نے محکمہ صحت عامہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی اور کہا کہ پرائمری ہیلت سنٹرس میں 24 گھنٹے طبی سہولتیں فراہم کریں ۔ میونسپلٹیز کے علاقہ میں صفائی کے نظم کے ساتھ ساتھ آشا ورکرس ہیلت ورکرس کی خدمات انجام دیں ۔ ضلع سطح کے علاوہ ریونیو ڈیویژنل آفس ، میونسپل آفس کا کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے ۔ آئندہ دو تین دن تک بارش کے امکانات کے پیش نظر صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اس علاقہ کی عوام کو کھانے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ضلع میں 5 ایکر محیط اراضی پانی میں ڈوب چکی ہے ۔ 14 مقامات پر سڑکیں بہہ گئی ہے اور 17 علاقہ کی سڑکیں جھیل کا منظر ظاہر کررہی ہے۔ حالات سنگین ہونے پر ڈائیل 100 یا کلکٹریٹ کے کنٹرول روم پر ربط پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔