نظام آباد III ٹاون کے مکان میں سرقہ کی واردات

   

نظام آباد :25؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر نظام آباد کے IIIٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حمال واڑی میں مفقل شدہ مکان کو نشا نہ بناتے ہوئے نامعلوم سا رقوںنے 13 تو لے طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے بموجب حمال واڑی کے پنٹیاکل رات اپنے مکان کو مفقل کرتے ہوئے باہر گئے ہوئے تھے نامعلوم سار قوں نے ان کے مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور الماری میں موجودہ سونے کے زیورات لے کر فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس یہاں پہنچ کر ضابطہ کی کاروائی کی اور اس کیس کو درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا۔