نظام الدین مرکز ابھی پوری طرح نہیں کھولا جاسکتا : حکومت

   

نئی دہلی : نظام الدین مرکز کی دوبارہ کشادگی کے لئے دہلی وقف بورڈ کی داخل کردہ عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے گزشتہ روز دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ یہ ’’کیس کی پراپرٹی‘‘ ہے اور پوری طرح دوبارہ کشادگی عمل میں نہیں لائی جاسکتی۔ یہ مرکز 3 مارچ 2020 سے بند ہے۔ ایڈوکیٹ وجیہہ شفیق نے بورڈ کی پیروی کی۔