نظام الدین مرکز کو رمضان میں دوبارہ کھولنے کی عدالتی اجازت

   

نئی دہلی : دہلی ہائیکورٹ نے جمعہ کو نظام الدین مرکز کے بعض حصوں کو مقدس ماہِ رمضان کے دوران نمازوں کی ادائیگی کے سلسلے میں دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ وہی مقام ہے جہاں تبلیغی جماعت نے مارچ 2020 ء میں اجتماع منعقد کیا تھا جبکہ کوویڈ کی وباء چل رہی تھی۔ تب سے نظام الدین مرکز کے یہ حصے بند ہیں۔ جسٹس جسمیت سنگھ نے دہلی وقف بورڈ کی عرضی کی سماعت کے بعد ہدایت دی کہ مسجد کو رمضان کے لئے کھول دیا جائے۔ حکمنامے میں وضاحت کی گئی کہ کوئی تبلیغی سرگرمیاں نہ ہوں ۔ لکچرز مرکز کے احاطہ میں رکھے جاسکتے ہیں اور صرف عبادت کی جائے۔