نظام آباد میں ایک اور انڈسٹریل پارک کا قیام

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :17؍ مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں مزید ایک انڈسٹریل پارک قائم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے آج نظام آباد کے حدود کے علاقہ ڈچپلی منڈل کے منٹراج پلی ، جکران پلی ، آرمور کے پرکٹ ، انکا پور اور نندی پیٹ منڈل کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری زمینوں کا معائنہ کیا اور انڈسٹریل پارک قیا م کے بارے میں تفصیلات حاصل کی ۔ ضلع کلکٹر نے اڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے ضلع میں مزید ایک انڈسٹریل پارک قیام کے امکانات ہیں اس کیلئے اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے تفصیلات کل شام تک روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں واقع آرڈی او ز ، ایم آر اوز کو فوری ہدایت دیتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ۔ اس موقع پر نظام آباد آرڈ او ، آرمور آرڈی او سرینواس ، ضلع انڈسٹریل منیجر دنیش کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔