بے قاعدگی اور من مانی فیس کی وصولی کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
نظام آباد : کورونا کی وباء کے نام پر خانگی لیابس کی جانب سے من مانی فیسوں کی وصولی کیخلاف ضلع انتظامیہ کی جانب سے خانگی پیتھالوجیکل لیابس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹاسک فورس کے عہدیداروں نے شہر کے 23پیتھالوجیکل لیابس کی تنقیح کی ہے ۔ ٹاسک فورس کے عہدیداروں نے قبل از بھی خانگی دواخانوں کا معائنہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو رپورٹ پیش کی تھی اور اب پیتھالوجیکل لیابس کی بھی تنقیح کرتے ہوئے مریضوں سے زائد فیس وصول کئے جانے کے خلاف منصوبہ بند نظر آرہی ہے ضلع میں جملہ 334 خانگی پیتھالوجیکل لیابس ہے اور کئی لیابس حکومتیں سطح پر اجازت بھی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی وباء کا ناجائز استحصال کرتے ہوئے آرٹی پی سی آر کے معائنہ کئے جارہے ہیں اور مریضوں سے خون کے نمونہ حاصل کرتے ہوئے حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے ۔ ریاپیڈ ٹسٹ کیلئے حکومت کی جانب سے 250 فیس مقرر کی گئی تو 2500 روپئے وصول کئے جارہے ہیں اور آرٹی پی سی آر کیلئے 3 ہزار سے زائد روپئے وصول کئے جارہے ہیں بس اسٹانڈ قریب واقع خانگی لیاب آرٹی پی سی آر کے نام پر نمونے حاصل کرتے ہوئے تین ہزار روپئے فیس وصول کی جارہی ہے اس کے علاوہ بیرونی سفر کرنے والے بالخصوص خلیج کے ممالک کے سفر کرنے والوں کیلئے کوویڈ ٹسٹ لازمی ہے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹراویلس ایجنٹوں سے مل کر مسافرین سے بھی زائد فیس وصول کی جارہی ہے خلیل واڑی ، حیدرآباد روڈ پر واقع لیابس میں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معائنہ کئے جارہے ہیں ان حالات کو دیکھتے ہوئے ٹاسک فورس کے عہدیداروں نے بڑے پیمانے پر شہر کے مختلف علاقوں میں واقع لیابس کی تنقیح کرتے ہوئے جائزہ لے رہی ہے ٹاسک فورس کے عہدیداروں نے 23 لیابس پر اچانک پہنچ کر ان کی دھاندلیوں کی نشاندہی کی ہے بغیر حکومت کے منظوری کے کرونا کے ٹسٹ کئے جانے کا بھی تنقیح کے دوران انکشاف ہوا ہے ۔ ڈی ایم اینڈ ایچ او مسٹر بالا نریندرا نے واضح کیا کہ خانگی لیابس بغیر حکومت کی منظوری کے من مانی کرتے ہوئے ٹسٹ کیا گیا تو ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور رپورٹس کی بنیاد کارروائی کی جائے گی ۔
