55 ہزار سے زائد رقم ضبط، پولیس کی چارٹیموں کی خصوصی کارروائی
نظام آباد ۔ سی سی ایس کی ٹیم نے پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو کے احکامات پر انسپکٹر راج شیکھر کی قیادت میں Iٹائون اور VIٹائون کے علاقہ میں واقع ڈرائیور کالونی ، مرچی کمپائونڈ کے علاقہ میں مٹکہ کھیلنے والے 15 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا اور ان کے قبضہ سے 55 ہزار 380 روپئے ،21 سیل فونس ، مٹکہ کے چھٹیاں برآمد کیا ۔ سی سی ایس انسپکٹر راج شیکھر نے بتایا کہ Iٹائون کے علاقہ مرچی کمپائونڈ اور VIٹائون کے علاقہ ڈرائیورس کالونی میں چند افراد مٹکہ کھیلنے کی پولیس کو باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع پر پولیس کمشنر ناگاراجو نے ان علاقہ میں دھاوے کرنے کی ہدایت دی تھی جس پر سی سی ایس ٹیم نے VIٹائون کے علاقہ میں دھاوے کرتے ہوئے عبدالعلیم ، سید قدیر ، امان الدین کے علاوہ Iٹائون کے محمد رحیم ، ساجد ، محمد سلیم کے علاوہ رسول ، دھنو ، شیخ دائود ، دلیپ نرسیا ، شیخ اعجاز ، انصاری ، سید حکیم ، شیخ نواز ، فاروق خان ، شیخ شبیر ، مجیب، سرینواس کو گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان افراد میں 6 افراد کا تعلق مٹکہ کھیلانے سے ہے 4 غیر قانونی کاموں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔ پولیس کمشنر 4 ٹیموں کو تشکیل دیتے ہوئے ایک وقت میں یہ دھاوے کئے گئے مٹکہ کا کھیلنا اور کھلانا جرم ہے اور اپنے خاندان کو برباد کرنے کے سواء کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں ہے لہذا اس سے دوری اختیار کریں ۔ پولیس کی جانب سے Iٹائون اور VIٹائون نے مقدمات درج کئے گئے ۔