نظام آباد میں کورونا وائرس کے آٹھ نئے کیس

   

Ferty9 Clinic

جملہ تعداد 47 تک پہونچ گئی ، اکثریت دہلی سفر کرنے والوں کی
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : شہر نظام آباد میں آج کورونا وائرس کے 8 نئے کیس درج ہوئے ہیں ۔ جس سے ضلع نظام آباد میں کورونا وائرس کی جملہ تعداد 47 تک پہونچ گئی ہے ۔ ان متاثرین میں دہلی ٹراویل ہسٹری والوں کی زیادہ تعداد ہے ۔ 47 کے منجملہ دہلی کا سفر کر کے واپس ہونے والے 25 افراد متاثرین میں شامل ہیں ۔ گذشتہ 5 دن سے ضلع نظام آباد میں کورونا وائرس کے پازیٹیو کیس کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ مزید 172 افراد کے نمونوں کے ٹسٹ نتائج کا ہنوز انتظار ہے ۔ کورونا وائرس کے پازیٹیو کیس میں اضافہ ہونے کے بعد عہدیداروں نے ہائی الرٹ کا اعلان کیا ہے ۔ شہر نظام آباد کے 15 کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کی عہدیداروں نے نشاندہی کی ہے ۔ ان کالونیوں میں آمد و رفت کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے اور سخت تحدیدات عائد کردئیے گئے ہیں ۔۔