نظام آباد کے اطراف کے دیہاتوں کو ضم کرنے کے خلاف دھرنا

   

نظام آباد :10؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپل کارپوریشن نظام آباد کی سرحد پر واقع دیہاتوں کو ضم کرنے کے خلاف 15؍ فروری کے روز مہا دھرنے کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے پی وائی ایل کی جانب سے یہ دھرنا منظم کیا جارہا ہے اور پی وائی ایل کے قائدین راجنا ، روی ، وڈنا ، نرسیانے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد کے سرحد پر واقع دیہات کالور ، خانہ پوری ، سارنگ پور ، گوپن پلی ،مبارک نگر ، بورگائوں ، پانگرہ ، بورگائوں ( کے ) کے دیہاتوں کو حکومت نے میونسپل کارپوریشن میں ضم کرنے کے احکامات جاری کیا ہے جس کی وجہ سے دیہاتیوں کو زبردست نقصان ہورہا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن میں ضم کرنے کے باعث طمانیت روزگار اسکیم سے مایوس ہونا پڑتا ہے اور کئی خاندان متاثر ہوتے ہیں لہذا رکن اسمبلی نظام آباد باجی ریڈی گوردھن اس خصوص میں دلچسپی دکھاتے ہوئے احکامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور 15؍ فروری کے روز اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہا دھرنے کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ان دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد اس دھرنے میں شرکت کررہے ہیں ۔ سدھاکر نے حکومت سے نظر ثانی کا بھی مطالبہ کیا ۔