نظام آباد : مولانا محمد اسمعیل عارفی صدر حج سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے مطابق ضلع نظام آباد کے عازمین حج 2022ء کی رہنمائی اور آن لائین درخواستوں کے ادخال کیلئے حج سوسائٹی کے دفتر واقع تبارک ہائی اسکول کامپلکس حطائی نظام آباد پر مفت سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ عازمین حج اپنے اوریجنل پاسپورٹ، 70% چہرے پر محیط سفید بیک گرائونڈ کی حامل ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو، ایک منسوخ شدہ چیک، آدھا رکارڈ اور اپنے پتہ کے ثبوت کیساتھ دفتر حج سوسائٹی پر صبح 10بجے تا7بجے شام رجوع ہوسکتے ہیں۔ 65سال سے زائد عمر کے افراد درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔ پاسپورٹ بھی 31؍ڈسمبر 2022ء تک کارکرد ہونا چایئے۔ 45 سال سے 65 سال کی عمر کی خواتین بناء محرم کے بھی4کے گروپ میں درخواست دے سکتی ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے بودھن میں سعد اللہ 9533328063 بانسواڑہ میں مولانا عبدالرقیب قاسمی 8341110770 پرکٹ میں مفتی رفیق ذاکر قاسمی 9440007441 آرمور میں قاضی حافظ عبدالمجید 9550435431کاماریڈی میں شیخ محبوب سی او نزد مسجد بلال9908305786 شہر نظام آباد میں محمد نصیر الدین سکریٹری حج سوسائٹی9440603210 اور وسیم احمد خان ،نزاکت جویلرس شمبھو گڑھی،9505384786 سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔حج کیلئے درخواست فارم آئن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے۔
