حکومت کے تعاون کو ناگزیر خیال کرتے ہوئے پارٹیوں سے علحدہ ، پرشانت ریڈی و دیگر نے کھنڈوا پہنایا
نظام آباد :21؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیو ز)ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے منتخب بی جے پی ، کانگریس کے نمائندہ آج حیدرآباد میں وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی ، ارکان اسمبلی گنیش گپتا ، باجی ریڈی گوردھن کی قیادت میں ٹی آرایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مسٹر پرشانت ریڈی نے ان کا کھنڈوا پہناکر پارٹی میں استقبال کیا ۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد میونسپل کارپوریشن سے وابستہ ڈیویژن نمبر 25 کے کارپوریٹر دھرما پوری بی جے پی ، ڈیویژن نمبر 40 کے کارپوریٹراین شیو چرن کانگریس نے اور ارکان اسمبلی گنیش گپتا ، باجی ریڈی اور پرشانت ریڈی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اسی طرح بالکنڈہ منڈل کے مینڈرہ منڈل کے ساول کے ایم پی ٹی سی پی راجو نے بھی پرشانت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو کی بہترین کارکردگی اور ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر یہ ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندہ اپنے اپنے علاقوں کی ترقی کیلئے حکومت کا تعاون ناگزیر سمجھتے ہوئے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے ڈیویژن کی ترقی کیلئے پراٹی میں شامل کرلینے کی خواہش کرنے پر ان کے خواہش کے مطابق پارٹی میں شامل کیا جارہا ہے مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کسانوں کی فلاح وبہبودی کیلئے کئی ایک اقدام کرنے کے علاوہ لفٹ ایریگیشن پراجیکٹ کے ذریعہ فصلوں کو کاشت کے قابل بنایا جارہا ہے اور کسانوں کو مارکٹ کے ڈیمانڈ کے مطابق کاشت کاری کیلئے ترغیب دی جارہی ہے تاکہ کاشت کے بعد اناج کو آسانی کے ساتھ فروخت کیا جاسکے ۔ اس موقع پر مینڈورہ کے قائدین اور کارپوریٹرس بھی موجود تھے ۔ گنیش گپتا نے ان کارپوریٹرس کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ڈیویژن کی ترقی میں مکمل طور پر تعاون پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔
