برطانیہ : برطانیہ کی لندن ہائی کورٹ نے پاکستان بمقابلہ نیٹ ویسٹ کیس میں نظام حیدرآباد کے دو رشتے داروں کی درخواستیں مسترد کردیں، اب نظام حیدرآباد کے لیے 35 ملین پاؤنڈ کے حصول کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔درخواستیں نظام کی فیملی سے تعلق رکھنے والے نجف علی خان اور حمایت علی مرزا نے لندن ہائی کورٹ میں دائر کی تھیں ، انہوں نے نیٹ ویسٹ بینک اکاؤنٹ میں 1947ء میں تقسیم ہند سے قبل رکھے ہوئے 35 ملین پاؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کیا تھا۔آن لائن سماعت کے بعد جسٹس مارکوس اسمتھ نے درخواستیں مسترد کردی۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سال اکتوبر میں نظام کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
